5

مبینہ پولیس مقابلہ میں زخمی منشیات فروش ساتھی سمیت گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ہلال روڈ گندے کھوہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں گولیاں لگنے سے ایک منشیات فروش زخمی اور اس کا ساتھی ہیروئن سمیت گرفتار’ سوا کلو سے زائد ہیروئن’ اسلحہ برآمد’ مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے سب انسپکٹر محمد فاروق نے گندھے کھوہ کے قریب دو مشکوک افراد کو چیکنگ کیلئے روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس پارٹی نے ریسکیو15پر پولیس مقابلہ کی کال کر کے مزید نفری طلب کرتے ہوئے تعاقب کیا تو نصرت فتح علی خان ہسپتال کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر پولیس پارٍٹی نے سرچ آپریشن کیا تو ہسپتال کی دیوار کے ساتھ ایک شخص زخمی حالت میں پڑا تھا، جسکو اسلحہ سمیت قابو کیا اس نے اپنا نام محمد الیاس ولد محمد اشرف سکنہ 229 رب مکوآنہ بتایا اور اس کے دوسرے ساتھی علی رضا ولد بدر منیر سکنہ قادریہ چوک پیپلزکالونی نمبر2 کو نصرت فتح علی خان ہسپتال کی دیوار کے قریب سے پکڑ لیا اور ایک کلو دو سو گرام ہیروئن’ پسٹل برآمد ہوا۔ مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے منشیات فروش الیاس کیخلاف مختلف تھانوں میں 7جبکہ علی رضا ولد بدر منیر کیخلاف چوری’ منشیات فروشی کے ڈیڑھ درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں