4

بیٹے کی مدد سےFICکا ملازم سرکاری ادویات چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے بیٹے کی مدد سے سرکاری ادویات چرانے والا ہسپتال ملازم رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، سول لائن پولیس نے بھاری مالیت کی ادویات برآمد کر کے ہسپتال ملازم اشرف اور اس کے بیٹے عاشر اور ساتھی عمیر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی سی ہسپتال کے سٹورروم سے عرصہ دراز سے سرکاری ادویات چوری ہو رہی تھیں۔ جس پر ہسپتال انتظامیہ نے سکیورٹی انچارج کو ادویات چور کو پکڑنے کا حکم دیا تو گزشتہ دنوں ہسپتال ملازم محمد اشرف کا بیٹا عاشر اپنے ساتھی عمیر کے ہمراہ ہسپتال سے ادویات سے بھرا کارٹن اٹھا کر لے جا رہا تھا کہ سکیورٹی پر مامور عملے نے پکڑ کر ہسپتال انتظامیہ کو اطلاع کر دی۔ جس پر ہسپتال انظامیہ نے فوری طور پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کو حوالہ پولیس کر دیا اور پولیس نے ادویات چوری کے الزام میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں