3

شوہر کی زبان کاٹنے والی بیوی کیخلاف مقدمہ درج

ماموں کانجن (نامہ نگار) بیوی کا شوہر کی زبان کاٹنے کا معاملہ ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ غوثیہ کالونی میں بیوی ارم بی بی دختر رمضان نے گھریلو تلخ کلامی پر اپنے شوہر ظہیر احمد ولد بشیر کی زبان اپنے دانتوں سے کاٹ دی تھی جس سے شوہرظہیر احمد قوت گویائی سے بھی محروم ہو گیا پولیس تھانہ ماموں کانجن نے متاثرہ شوہر کے بھائی تنویر احمد مدعیت میں ارم بی بی کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا میاں بیوی کی سات ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں