8

منیر سدھانہ، ذیشان ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کیخلاف وکلاء کا احتجاج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جھنگ کے سابق صدر محمد منیر سدھانہ ایڈووکیٹ کو بہیمانہ طور پر ڈرائیور سمیت قتل کئے جانے اور وہاڑی میں محمد ذیشان ڈھڈی ایڈوو کیٹ کو پولیس کی طرف انکے گھر میں گھس کر قتل کئے جانے کے خلاف ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کا جنرل ہائوس کا اجلاس آج زیر صدارت رائے سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ ضلع کونسل چوک فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سید محمد وہاب شاہ ایڈووکیٹ نے انجام دئیے اجلاس میں چوہدری قیصر نذیر ساہی ایڈووکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل ، محترمہ ساجدہ زیدی ایڈووکیٹ ، محترمہ غزالہ بشیر ایڈووکیٹ نے خطاب کیا ۔اجلاس کے بعد پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں وکلاء نے شرکت فرمائی۔ احتجاجی ریلی کے بعد صدر بار رائے سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار سید محمد وہاب شاہ ایڈووکیٹ کی طرف سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آئے روز وکلاء کو قتل کئے جانے کی پرزور مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ملزمان کے خلاف وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کے تحت انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جائیں اور ملزمان کوفی الفور گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء پرامن لوگ ہیں اور پرامن احتجاج ان کا قانونی وجمہوری حق ہے۔ جب تک وکلاء کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا یہ احتجاج جاری رہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں