3

ڈاکوؤں کی مزید66مقامات پر لوٹ مار،شہری خوفزدہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید66وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا جبکہ اوباش افراد نے بھلا پھسلا کر 9خواتین کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق رضا آباد کے علاقہ گلزار کالونی کے بابر کی ہمشیرہ (س)، سرگودھا روڈ کے علاقہ نگہبان پورہ کی عابدہ بی بی کی بیٹی (ک) کو ملزمان طیب وغیرہ، ساہیانوالہ کے علاقہ 23ج ب کے نذیر کی بیٹی (ش) کو ملزمان بلاول وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ 80ج ب کے رمضان کی اہلیہ (ر) کو نامعلوم، ٹھیکری والا کے علاقہ 69ج ب کی ریحانہ کوثرکی بیٹی (م) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ احمد پارک کے اللہ دتہ کی بھانجی (الف) کو ملزمان محمد علی وغیرہ، جڑانوالہ سول ہسپتال دوائی لینے آئی اشرف کی بھانجی(ع) کو نامعلوم، بلوچنی کے علاقہ 97ر۔ب کے رفیق کی بیٹی(ص) کو نامعلوم اور ترکھانی کے علاقہ 50گ ب کے شہزاد کی ہمشیرہ (الف) کو ملزمان فضل وغیرہ نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ الائیڈ ہسپتال کے بابر جمیل سے نقدی وفون، کارڈیالوجی ہسپتال کے باہر عبدالغفور سے پرس، بھٹہ سٹاپ کے قریب ذیشان سے لیپ ٹاپ وغیرہ، غوثیہ آباد کے ارشد جاوید کے گھر سے لاکھوں زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چوری، سٹیشن چوک میں بلال سے30ہزار وفون، تیزاب مل چوک کے قریب مبشر سے40ہزار وفون چھین لیا، عبداللہ پور کے قریب شہباز سے 68ہزار وفون، 204چک کے صدام حسین سے 16ہزار وفون چھین لیا، خیابان کالونی نمبر3 میں حمزہ طارق کے گھر سے 6بکرے چوری، نور پور کے عارف علی سے10ہزار وفون، نواب چوک منصور آباد کے اسامہ سے 25ہزار وفون، قائداعظم پارک کے قریب جاوید سے50ہزار و فون، جھمرہ روڈ پر ریاض کے میڈیکل سٹور سے لاکھوں کی ادویات ، سامان چوری، 3ج ب کے ےٰسین سے نقدی وفون، بھائی والا کے قریب ندیم سے نقدی وفون، باگیوال کے سعد عدیل سے پرس چھین لیا، نشاط آباد پل کے قریب علیم بیگ سے فون، ایف ڈی اے سٹی کے ذیشان اصغر سے نقدی وفون، 159ر۔ب کے شوکت علی کے گھر سے بکرے چوری، 182ر۔ب کے عابد ریاض کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 157ر۔ب کے فرقان علوی کے گھر کے باہر سے بیل گاڑی چوری، 71ج ب کے مبشر حسین کے گھر سے 4لاکھ 61ہزار کے زیورات’ نقدی’ سامان چوری، سمن آباد کے احمد سے فون ونقدی، نواز شریف پارک کے قریب اسامہ صدیقی سے50ہزار وفون چھین لیا، 67ج ب کے صابر علی سے4ہزار و فون،241ر۔ب کے محمد علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، صوفی برکت دربار کے قریب یوسف سے 25ہزار وفون، 61ج ب کے غنی سے نقدی وفون، نڑ والا بنگلہ کے انعام الحق کی دکان سے بیٹریاں، 228ر۔ب کے یونس سے1لاکھ، سجاد پارک جڑانوالہ کے یاسر عرفان سے 20ہزار، طلائی انگوٹھی، 98گ ب کے صفدر علی سے10ہزار وفون، 39گ ب کے آفتاب سے 25ہزار، 20گ ب کے تصور سے30ہزار وفون، 374گ ب کے ظہیر عباس سے 11ہزار وفون چھین لیا، 363گ ب کے عبدالغفور کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 625گ ب کے امجد کی حویلی سے مویشی چوری، نذیر ٹائون کے قریب عرفان سے75ہزار وفون، 103ر۔ب کے عتیق سے 2ہزار پرس، 216ر۔ب کے ارشد کی حویلی سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے عمران سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 424گ ب کے احتشام سے نقدی وفون، موضع ٹھٹھہ بیگ کے فتح خان سے 3لاکھ، 439گ ب کے وقار سے 45ہزار وفون اور دیگر وارداتوں میں بھی چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں کوتوالی روڈ سے فضل رحیم، کوہستان اڈا سے لیاقت علی، ملت روڈ سے تحسین، کلاش پارک سے غلام حیدر، 243ر۔ب کے قیوم، سمندری روڈ پل کوریاں کے ذوالفقار علی، امر سنگھ کے حسنین علی، 209ر۔ب کے شہزاد،215ر۔ب کے بلال حیدر، ڈھڈی والا کے سبحان، فیصل پارک جڑانوالہ کے بلال، 103ر۔ب کے عرفان، 44گ ب کے عبدالستار اور دیگر کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں