4

چالاک ملزمان کا6شہریوں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک ملزمان کا 6افراد کیساتھ دو کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی کے طیب یوسف سے ملزم فیض الحسن نے 64لاکھ’ سمن آباد کے محسن علی سے ملزم بلال نے 65لاکھ کا مال لیکر ہڑپ کر لیا’ جڑانوالہ کے عثمان سے اس کے واقف کار ملزم نے 22لاکھ’ سول لائن کے علاقہ کے فیضان سے چالاک ملزم منظور شہزاد نے 10لاکھ اور ریلبازار کے ندیم نے بتایا کہ ملزم شفیق نے ساڑھے 17لاکھ کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ جعلی نکلا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں