5

فلم ”نیلوفر” میں میرا کردار میری حقیقی شخصیت سے قریب تر ہے’ مدیحہ امام

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ مدیحہ امام نے کہاہے کہ فلم نیلوفر میں میرا کردار میری حقیقی شخصیت سے قریب تر ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور میزبان کے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔دوران انٹرویو مدیحہ امام نے انکشاف کیا کہ جس دن فلم نیلوفر کے لیے مجھے کال آئی وہ میری زندگی کا خوش قسمت دن تھا,جب مجھے بتایا گیا کہ فواد خان اس فلم کو پروڈیوس کر رہے ہیں تو میں نے فورا حامی بھر لی اور کہا کہ اگر فواد ہیں تو یقینا یہ ایک اچھا پروجیکٹ ہوگا، بس میں لاہور آ رہی ہوں۔مدیحہ امام نے کہا کہ فوادخان اور ماہرہ خان ملک کے دو سپر اسٹار ہیں لیکن ان کے ساتھ کام کر کے بالکل گھبراہٹ یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی بلکہ ان کے ساتھ کام کر کے یہ سیکھنے کو ملا کہ وہ لوگ جو اسکرین کے سامنے تو اتنے بڑے سپر اسٹارز ہیں، اسکرین کے پیچھے کتنے پروفیشنل ہیں اور اپنا کردار کے لیے کتنی اور کس طرح محنت کرتے ہیں’فلم نیلوفر 28 نومبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بن چکی ہے،اس فلم کے مرکزی کرداروں میں اداکار فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں