4

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے وائلیشنز کی مانیٹرنگ جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس انفورسمنٹ کے لیے باڈی کیمروں کا استعمال کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی وائلیشنز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ڈراون کیمرے بھی وائیلشنز کو روکنے کے استعمال کیے جارہے ہیں سی ٹی او ایجوکیشن یونٹ ٹریفک آگاہی کے لئے متحرک ہے شہری سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں ہیلمٹ کا استعمال موٹر سائیکل سواروں کے بہت ضروری ہے لائن لین کی پابندی ٹریفک نظم و ضبط کے لیے ناگزیر ہے آگاہی مہمات میں شہری ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں تمام اقدامات کا مقصد سڑکوں پر شہریوں کا تحفظ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں