3

5تھانوں کے SHO اور 8تھانوں کے آئی اوز تبدیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے 5تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 8انچارج انوسٹی گیشن کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سی پی او نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ صدر سفیان بٹر اور ایس ایچ او تھانہ روشن والا عابد جٹ کو کلوز ٹو لائن کر دیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ریلبازار محمد علی کو ایس ایچ او تھانہ صدر’ انچارج اسٹیبلشمنٹ رائے شاہد کو ایس ایچ او تھانہ روشن والا’ پولیس لائن سے طارق امیر کو ایس ایچ او تھانہ ریلبازار’ تھانہ چک جھمرہ سے سب انسپکٹر محمد آصف کو ایس ایچ او تھانہ ستیانہ اور ایس ایچ او تھانہ ستیانہ آفتاب سیال کو ایف آئی اے تبدیل کر دیا جبکہ وقاص اشرف کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ سرگودھا روڈ’ تیمور شہزاد کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ چک جھمرہ’ سلمان شریف کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ ڈی ٹائپ کالونی’ نعیم ضیاء کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ ڈجکوٹ’ نصیر احمد کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ ساہیانوالہ’ محبوب آصف کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ پیپلزکالونی’ نواز وٹو کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ ستیانہ اور محمد مزمل کو انچارج انوسٹی گیشن تھانہ ٹھیکری والا تعینات کر دیا، جنہوں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں