چوہدری عابد شیر علی سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری عابد شیر علی کو سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کی خالی نشست پر سینیٹ الیکشن کے لیے کنفرم کر دیا گیا۔ انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رضا حبیب نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ سے چوہدری عابد شیر علی کا ٹکٹ وصول کیا اور پھر انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے فارم بھی وصول کیا، بعد میں چوہدری عابد شیر علی نے نومنتخب ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ خواجہ رضوان اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ فارم’ ٹکٹ اور دیگر کاغذات کو الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ رضا حبیب کا کہنا ہے کہ قائدین نے چوہدری عابد شیر علی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیکر اہل فیصل آباد کے دل جیت لئے ہیں، چوہدری عابد شیر علی سینیٹر منتخب ہو کر فیصل آباد خصوصاً این اے102 کی تعمیر وترقی اور ملکی سطح پر قانون سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں