فیصل آباد میں جرائم کا گراف بلند،پولیس ڈاکے،چوریاں روکنے میں ناکام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی پولیس ناکام، ڈکیتی ، چوریاں عام، آج پھر مزید 54 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اورچوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے فرار ہو گئے، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر3خواتین کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ دھوبی گھاٹ کے رہائشی فیضان کی بیٹی(الف) کو نامعلوم ملزمان، صدر کے علاقہ محلہ رسول نگر کی زاہدہ پروین کی بیٹی(م) اور جڑانوالہ کے علاقہ 118گ ب کے اکبر علی کی بیٹی(س)کو ملزمان حسنین وغیرہ نے اغواکر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ چناب کلب چوک میں یونس سے جھپٹا مار کر فون، سٹیٹ بینک کے باہر مظفر اقبال سے جھپٹا مار کر قیمتی فون، لیاقت ٹائون کے قریب سلطان محمود سے نقدی وفون، محلہ قدرت آباد کے محمد حنیف کی شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوںکا سامان چوری، 218ر۔ب کے صفدر علی کے گھر کا صفایا کردیا گیا، اومیگا سٹی کے قریب تصور عباس سے 15ہزار وفون، ریاض گارڈن کے محمد بوٹا کے زیر تعمیر گھر سے سامان چوری، تمبو کالونی کے شاہ زیب سے نقدی وفون، ڈرائی پورٹ کے قریب رضوان سے15ہزار وفون، گرین سٹی میں اعظم کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی چوری، نشاط آباد کے عبادت علی سے نقدی وفون چھین لیا، گرین کراکری فیکٹری سے بھاری مالیت کا سامان چوری، اسٹیشن چوک کے قریب شاہد محمود سے جھپٹا مار کر فون، مدینہ ٹائون کے مرزا شعیب سے پرس چھین لیا، یوسف آباد میں حسن مرتضیٰ کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، منصور آباد کے احمد شکیل سے لیپ ٹاپ، بیگ چھین لیا، ہجویری ٹائون کی رانی بی بی کے گھر کے تالے توڑ کر 15لاکھ کے زیورات، نقدی وسامان چوری، ریلوے کالونی میں حیدر علی کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری، 245ر۔ب کے علی رضا کے گھر سے لاکھوں کا سامان، جھنگ بازار چوک میں امین سے نقدی وفون، جنرل ہسپتال سمن آباد کے باہر علی رضا سے جھپٹا مار کر فون، ساندل بار کے سجاد منظور سے 55ہزار وفون، راجباہ روڈ پر اسلام خان سے 5ہزار وفون، 75گ ب کے طاہر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 243ر۔ب کے اشفاق سے نقدی وفون، 240گ ب کے علی رضا سے 15ہزار وفون، 100گ ب کے مصدق حسین کے گھر سے بکرے چوری، 630گ ب کے لیاقت علی کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری، 582گ ب کے علی اصغر کی دکان سے ڈرائی فروٹ چوری، بیسٹ فیبرکس کے باہر عاصم سے 8ہزار وفون، 418گ ب کے زبیر سے 10ہزار وفون، 395گ ب کے حسنات کا گھر لوٹ لیا، غوثیہ کالونی ماموں کانجن کے تنویر احمد سے جھپٹا مار کر فون، 498گ ب کے کبیر خان سے موٹر سائیکل وفون، ہائوسنگ کالونی سمندری کے محمد عثمان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 148گ ب کے ظہور احمد کی حویلی سے مویشی چوری اور دیگر وارداتو ں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں کچہری بازار صدیق پلازہ سے فہیم عباس، علی ہائوسنگ کالونی سے سعید، صدر بازار غلام محمد آباد سے مومن فیضان، اکبر آباد چوک سے جاوید، 202ر۔ب کے ثناء اللہ، 163ر۔ب کے منیر، نواز شریف پارک سے غلام ربانی، ڈی ٹائپ کالونی سے انور، پوسٹ آفس ڈی ٹائپ کالونی سے شہزاد علی، فتح آباد کے امین، دربار صوفی برکت سے کاشف اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں