FDA کے زیر کنٹرول کالونیوں میں انسداد تجاوزات آپریشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد اصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تجاوزات کے خلاف بھرپور اپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹان سمیت دیگر علاقوں کے بازارو ں سے عارضی تجاوزات کا صفایا کر دیا۔ اپریشن کے دوران تجاوزات میں استعمال ہونے والا کاروباری سامان قبضہ میں لے کر قصورواروں کے خلاف چالان سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیر نگرانی اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں انسپکٹر محمد اسلم انصاری اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں تجاوزات کی صورتحال کو چیک کیا تو مدینہ ٹان کے زیڈ بلاک اور ایڈن ویلی چوک چک 204 روڈ پر بعض دکانداروں نے اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے کاروباری سامان رکھ کر عوامی راستوں کو روکا ہوا تھا جن کے باعث ٹریفک کے بہا اورعوام کے لیے امدو رفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ایف ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے تجاوزات کو صاف کر کے راستوں کلیئر کر دیا اور دکانداروں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ عارضی و پختہ تجاوزات قائم کرنے سے اجتناب کریں اور اپنی دکان کی حدود میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھیں بصورت دیگر باز نہ آنے پر قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائی جا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں