سالانہ عرفانیہ آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الاخیار فانڈیشن کے سرپرست اعلی مخدوم ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی و صدر صاحبزادہ سید محمد اخیار حبیب عرفانی کی ہدایات اور الاخیار فانڈیشن رجسٹرڈ پنجاب کے زیر انتظام سولہواں سالانہ عرفانیہ آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد فیصل آباد میں بیک وقت تین مختلف پسماندہ علاقوں میں کیمپ لگایا گیا۔ جن میں عرفانیہ میڈیکل سنٹر غلام محمد آباد نمبر 2 ، عرفانیہ میڈیکل سنٹر شیخاں والا ، عرفانیہ میڈیکل سنٹر سمن آباد شامل ہیں ۔ کیمپ میں ہزاروں مستحق مریضوں کا مفت علاج معالجہ اور ادویات فراہم کی گء اور آپریشن والے مریضوں کی سکرینگ کی گئی۔ آپریشن والے مریضوں کو مفت لینز، ادویات اور عینکیں فرہم کی جائیں گی۔ ان کیمپس کا افتتاح الاخیار فاونڈیشن کی ایگزیکٹیو باڈی اور سماجی شیخصیات نے کیا اور کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں