2

سپیشل بچے ہمارے معاشرے کے خوش رنگ پھول ہیں

گوجرہ (نامہ نگار)سپیشل بچوں کے عالمی دن کے موقع پر مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسیلنس گوجرہ میں شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں متاثرہ سماعت، نابینا، جسمانی معذور اور ذھنی للکار بچوں نے معلمین کی رہنمائی میں ویلکم اور ملی نغموں پر شاندار ٹیبلو سمیت رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ پرنسپل فریدہ سراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2005ء میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام قائم گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر گوجرہ کو پرائمری سے مڈل اور مڈل سے سیکنڈری ادارے کا درجہ ملنے کے بعد پنجاب کے بھر ضلع کے ایک ادارے کے ساتھ مریم نواز سکول فار سپیشل چلڈرن سنٹر آف ایکسیلنس کا درجہ ملنا بڑے اعزاز کی بات ھے۔ اس ادارے کا شمار صوبہ کے شاندار اداروں میں ہوتا ہے۔ مہمان گرامی انچارج شعبہ خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ گوجرہ ہمایوں منظور نے کہا کہ سپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت اچھا عمل اور کار خیر جبکہ معلمین اللّہ کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں