5

ترقیاتی کاموں کے معیار ورفتار کی کڑی جانچ کا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) صوبہ بھرمیں ترقیاتی کاموں کے معیار ورفتارکی کڑی جانچ کافیصلہ کیا گیا ہے۔ افسران، اہلکار،ٹھیکیدارکی غفلت اورکوتا ہی پرتادیبی کارروائی ہو گی۔ سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔ آغازسے قبل سیکرٹری ہائوسنگ نے اہم عہدوں پرتعینات افسران کاخصوصی اجلاس بلایا جس میں بتایا گیا کہ افسران ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کروانے کے پابند ہوں گے، ٹھیکیدارمعیاری کام اور میٹریل کااستعمال یقینی بنائیں گے۔تمام ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کے لیے جیو ٹیگنگ کی جائے گی۔کوالٹی ایشورنس کمیٹیاں تمام کاموں کے معیار کی کڑی جانچ کریں گی۔ سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کے مطابق ٹھیکیداروں کی ادائیگیوں سے قبل کام کے معیارکوچیک کیا جائیگا۔ اگلے سال مون سون سے قبل کام مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھرمیں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام متعارف کروادیئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں