4

سرکاری افسران کی رہائش گاہوں میں جدید برقی نظام نصب کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) موسمی خطرات سے نمٹنے کیلئے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں میں جدید برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، تاکہ ایمرجنسی صورتحال میں بجلی کی فراہمی متاثر نہ ہو۔لاہور میں جی او آر ون (گورنمنٹ آف پاکستان ریزیڈنسی کمپلیکس) کے افسران کی رہائش گاہوں میں بجلی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 1.66ارب روپے کے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد بارشوں اور دیگر موسمی خطرات کے دوران بجلی کی بندش کو روکنا ہے, پی اینڈ ڈی بورڈ نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت جدید برقی تنصیبات کی تنصیب اور اپ گریڈیشن کی جائے گی۔یہ منصوبہ جی او آر ون میں زیرِ زمین کی بلنگ، نکاسی آب کے نظام، اور سب سٹیشنز کی اپ گریڈیشن پر مرکوز ہوگا، تاکہ کسی بھی موسمی شدت میں بلا رکاوٹ بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے۔اس اپ گریڈیشن کے ذریعے موسم کے اثرات کے باوجود افسران کی رہائش گاہوں میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی اور سسٹم کی کارکردگی بہتر ہو گی۔یہ اقدام نہ صرف سسٹم کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ لاہور میں رہائشی علاقے میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنائے گا، جو کسی بھی قدرتی آفات یا موسم کی شدت کے دوران اہمیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں