4

PSL بھارت میں بھی مقبول’ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ نے بھارت میں اپنی مقبولیت کا نیا ثبوت دیتے ہوئے 2025میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ کی فہرست میں جگہ بنالی۔گوگل نے 2025 میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹس کی فہرست بھی جاری کر دی۔فہرست میں ایک دلچسپ اضافہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی لیگ پی ایس ایل بھی شامل ہے۔ بھارتی صارفین نے مقبول عالمی ایونٹس کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل کو بھی بڑی تعداد میں گوگل پر سرچ کیا۔گوگل کی جاری کردہ فہرست میں بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے اسپورٹس ایونٹ کی فہرست میں انڈین پریمیئر لیگ پہلے، ایشیا کپ دوسرے، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی تیسرے، پرو کبڈی لیگ چوتھے اور ویمنز ورلڈکپ پانچویں نمبر پر رہا۔فیفا کلب ورلڈکپ چھٹے ، پاکستان سپر لیگ ساتویں ، ومبلڈن آٹھویں، نیشنز لیگ نویں جبکہ میجر لیگ کرکٹ دسویں نمبر پر رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں