3

گائیکی ،اداکاری دونوں دونوں محنت طلب کام ہیں ‘ عینی طاہرہ

لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکارہ و اداکارہ عینی طاہرہ نے کہا ہے کہ گائیکی اور اداکاری دونوں الگ الگ شعبے ہیں لیکن دونوں محنت طلب کام ہیں ، پنجابی فلم کے پراجیکٹ میں مصروف ہوں اور مجھے قوی امید ہے کہ جب یہ فلم پردہ سکرین پر آئے گی تو پرستاروں کو میرا کردار ضرور پسند آئے گا۔ایک انٹر ویو میں عینی طاہرہ نے کہا کہ زندگی مسلسل جدوجہد کا نام ہے اور وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں ، میں نے اپنی جو سمت متعین کی ہے نیک نیتی سے اس پر گامزن ہوں اور خدا کی ذات نے مجھے بے پناہ کامیاں عطا کی ہیں۔ عینی طاہرہ نے کہاکہ شوبز اورگھر میں توازن رکھا ہوا ہے اور اس کے لئے بھی خدا کی ذات کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے اس کی ہمت عطا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں