سید ناابو بکر صدیق عشق مصطفی ۖ کی عملی تصویر تھے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ عشق مصطفی ۖکی عملی تصویر تھے۔ خلیفہ اول سیدناصدیق اکبررضی اللہ عنہ حق وصداقت کی پہچان تھے۔آپ رضی اللہ عنہ کا طرز حکومت مسلم حکمرانوں کے لیے راہ ہدایت کا ذریعہ ہے۔عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے آپ رضی اللہ عنہ کی قربانیاں لازوال ہیں۔ملک میں نفاذ شریعت کے لیے آپ رضی اللہ عنہ کی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نیماہ تاجدار صداقت کے سلسلہ میں PP -114 کے زیراہتمام منعقدہ ” شان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سیمینار ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیت وصحابہ کرام کی عظمت وفضیلت بیان کرنا مسلمانوں کا شعار ہے۔آپ رضی اللہ عنہ کے جذبہ ایثار سے دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہوا۔آپ رضی اللہ عنہ دین اسلام کے عظیم داعی اور سپہ سالار تھے، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے اخلاق و کردار سے نبی کریم ۖ کی بے پناہ محبت چھلکتی تھی۔ آپ رضی اللہ علیہ کے دور خلافت میں داخلی وخارجی فتنوں کا قلع قمع ہوا۔ انصاف کی بالادستی میں آپ کا کوی ثانی نہیں تھا۔ملک پاکستان کو ریاست مدینہ کی تصویر بنانے کے لیے صدیقی تعلیمات کی پیروی ضروری ہے۔تقریب کے اختتام پر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی بلندی درجات اور ملکی ترقی و سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گی۔ اس موقع پر میاں فیاض قادری،میاں شفیق ، حاجی عابد ، رانا جمشید ،حافظ طاہرسجاد، شیخ اعجاز، مولاناعلی اکبرچشتی ،مولانا اسلم رضوی،حافظ محمد یاسر المدنی مولانا تنویر طاہرراٹھور،ڈاکٹر قیصر مجید،زوہیب کسانہ ،رانا مصطفی ، میاں عمران ،میاں شمس،عبداللہ ایڈووکیٹ ، میاں عبدالرحمان،اریب ظفرجٹ ودیگر بھی شریک تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں