کار اورٹرالر میں تصادم، بچی سمیت2افراد جاں بحق3زخمی

صفدرآباد(نامہ نگار)موٹر وے ایم ٹوخانقاہ ڈوگراں انٹر چینج کے قریب کار اور ٹریلر میں تصادم ،2 سالہ بچی سمیت 2 افراد جان بحق 3 زخمی ہو گئے۔حادثہ ممکنہ طور پر ڈرائیور کو اونگھ آنے پر پیش آیا۔ریسکیو 1122 اورFWO کی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں طلحہ چوہان،نمرہ طلحہ اور سارہ اقبال جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 70 سالہ اقبال چوہان اور2 سالہ عروہ طلحہ شامل ہیں۔حادثے کا شکار خاندان DHA لاہور کا رہائشی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں