ڈاکوؤں نے پولیس کو ”بے بس”کردیا،مزید57وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں نان سٹاپ ڈاکے، آج پھر مزید 57وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھو ں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ، موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ سلطان ٹائون کے زکریا کی اہلیہ(س) کو ملزمان آصف وغیرہ، ڈی ٹائپ کالونی کے بشیر احمد کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ، روشن والا کے علاقہ بائی پاس کی رہائشی حلیمہ بی بی کی بیٹی (ع) کو ملزمان عبدالمالک وغیرہ اور رضا آباد کے علاقہ منیر آباد کے رہائشی حق نواز کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آایا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ چنیوٹ بازار کے قریب غلام مصطفی سے1لاکھ چالیس ہزار،کوتوالی روڈ پر راشد سے76ہزار و فون چھین لیا، جج والا کے قریب عبدالجبار سے16ہزار، سیف آباد کے عمران سے موٹر سائیکل، نقدی وفون چھین لیا، عباس نگر میں بشیر کی دکان سے سامان چوری، عبدالرشید ٹائون کے قریب غلام حسین سے جھپٹا مار کر فون، 208ر۔ب کی صباء بی بی سے جھپٹا مار پر پرس چھین لیا، کہکشاں کالونی نمبر2کے معظم ریحان سے 33ہزار وفون چھین لیا، 204ر۔ب کے نعیم کی ہارڈ ویئر کی دکان سے پونے تین لاکھ چوری، شیخو پورہ روڈ پر شاہزیب سے 4ہزار وفون، کشمیر پل انڈر پاس کے قریب وسیم کی ہمشیرہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، کوہ نور پلازہ میں اصغر سے شاپنگ بیگ چھین لیا، رسول پارک کی ثناء رمضان سے سوا لاکھ روپے چھین لیے، گرین ٹائون کے مظہر سے 15ہزار وفون، غفور بشیر ہسپتال روڈ پر قیصر سے نقدی وفون، مانانوالہ کے عمران سے 15ہزار وفون، 53ج ب کے ماجد سے نقدی وفون، شکیل پارک کے قریب لال کے ڈیرہ سے گھوڑا چوری، نشاط آباد پل کے قریب اطہر کے گودام سے سامان چوری، 189ر۔ب کے بلال کی حویلی سے لاکھوں کا سامان چوری، اللہ ہو والی بستی کے محمد عمر سے موٹر سائیکل، نقدی وفون، 240گ ب کے اخترعلی کی دکان سے کپڑے چوری، برکت ولاز کے قریب شیراز سے نقدی وفون چھین لی، 68ج ب کے فرید اللہ کی دکان سے دو لاکھ کا سامان چوری، 89ج ب کے عامر سے نقدی وفون، علوی پارک جڑانوالہ کے ارشد کی حویلی سے مویشی چوری، فوارہ چوک جڑانوالہ کے قریب شاہ زیب سے 30ہزار و فون،77گ ب کے طاہر اقبال کی شاپ لوٹ لی، 651گ ب کے عاطف کی حویلی سے قیمتی جانور چور لے اڑے، 96ر۔ب کے اشرف کی ڈھاری سے 13بکرے چوری، 595گ ب کے سلیمان کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 495گ ب کے عارف طاہر کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 402گ ب کے راشد کی دکان سے سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا سامان لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں جناح کالونی سے مشتاق احمد، طارق روڈ سے نعیم اختر، جلوی مارکیٹ سے اعجاز، مانانوالہ کے عارف، 31ج ب کے عبدالحمید، نعمت آباد کے عاصم، 67ج ب کے کاشف، محمد آباد کے فیضان، محلہ شریف پورہ کے غلام حسین، گل بہار کالونی کے عمران، پہاڑی گرائونڈ کے عبدالحفیظ، محلہ غازی آباد کے مزمل، الٰہی آباد کے اسد اقبال،215ر۔ب کے غلام مصطفی، سندھو ٹائون کے خرم، قصبہ تاندلیانوالہ کے طارق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں