3

ایشون کی گوتم گمبھیر اور ٹیم مینجمنٹ پر کڑی تنقید

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر سابق اسپنر روچندرن ایشون نے شدید تنقید کی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق39 سالہ ایشون نے 44 سالہ گوتم گمبھیر اور ٹیم مینجمنٹ پر کڑی تنقید کی اور ٹیم کے ہیڈ کوچ کو آل راؤنڈر واشنگٹن سندر سے متعلق مشورہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ تیسرے میچ سے قبل واشنگٹن سندر کو واضح اور مستقل کردار دیں انہیں مختلف بیٹنگ نمبرز اور محدود بولنگ کے باعث اپنی شناخت بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں