2

علی ظفر کی اسٹوڈیو البم روشنِی کی پہلی جھلک جاری

کراچی (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور موسیقار علی ظفر نے اپنے آنے والے چوتھے اسٹوڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک پیش کر دی ہے، جسے 20 دسمبر 2025 کو دنیا بھر میں جاری کیا جائے گا۔ مداحوں کے لیے البم کا آرٹ ورک، ٹریک لسٹ اور علی ظفر کا خصوصی آرٹسٹ نوٹ جاری کیا گیا ہے، جس سے اس البم کے پس منظر، جذبات اور تخلیقی سفر کی جھلک ملتی ہے۔روشنِی کے 12گیت علی ظفر کی موسیقی کے ایسے نئے دور کی عکاسی کرتے ہیں، جن میں جدید اور عالمی رنگ شامل ہیں. جن میں افریقی تالیں، اماپیانو کی دھنیں، ایکوسٹک پاپ، روح پرور بیلڈز، سنتھ پر مبنی سانڈز اور ڈیپ ہاس وایبز شامل ہیں۔علی ظفر کی ٹریک لسٹ کے 12گانوں میں رکسانہ۔فائیو اسٹار۔ماماسیتا ft ایلسٹر الون۔سانولی سلونی ft. الیسٹر الوِن۔ روشنِی۔شدت۔بے قراری سی۔ ڈھونڈتا ہوں۔تیرے بن میں۔چل دل میرے ft. طلحہ انجم و دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں