2

صبا قمر کو بغیر میک اپ کے سین کرنا مہنگا پڑ گیا

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کو حال ہی میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر ان دنوں دو مقبول ڈراموں کیس نمبر 9 اور پامال میں نظر آرہی ہیں۔پامال میں ان کی عثمان مختار کے ساتھ کیمسٹری کو پسند کیا جا رہا ہے۔صبا قمر اپنی قدرتی خوبصورتی اور کم میک اپ کے استعمال کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔حال ہی میں کیس نمبر 9 کی نئی قسط میں وہ بغیر میک اپ جلوہ گر ہوئیں اور انہوں نے انسٹا پوسٹ میں لکھا چلیں، اسکرین پر بغیر میک اپ آنے کو نارمل کریں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین اس بیان سے متفق نظر نہیں آئے اور انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔صارفین نے لکھا کہ صبا قمر سمیت کئی فنکار مہنگے کاسمیٹک طریقہ کار، فلرز اور انجیکشن کا استعمال کرتے ہیں، اسی لیے ان کا نو میک اپ دعوی درست نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں