3

میری کامیابی میں پی ٹی وی کا اہم کردار ہے، نور الحسن

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکار و میزبان نور الحسن نے کہا ہے کہ میری کامیابی میں پی ٹی وی کا بڑا ہاتھ ہے،پی ٹی وی میں جب ڈرامہ چلتا تھا تو ہر ہفتے کے لئے نئی قسط ریکارڈ ہوتی تھی اور اس وقت شائقین کو ڈراموں کا شدت سے انتظار بھی ہوتا تھا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سے بڑے لازوال ڈرامے پیش ہوئے ہیں جو دہائیوں گزرنے کے باوجود آج بھی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہیں، ان ڈراموں میں انٹرٹینمنٹ کے ساتھ اصلاح تھی، معاشرے کے حقیقی مسائل کو اجاگر کیا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں