2

زرعی یونیورسٹی میں بلیوں کے مقابلہ حسن کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی ہدایات پر فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری اور پاکستان پٹ کلب کے تعاون سے ایک میگا کیٹ شو(بلیوں کامقابلہ حسن) کا انعقاد کیا، جس میں نسل کے اعتبار سے، کٹن اور ایڈلٹ کلاسز، اور شکل کی بنیاد پر مقابلے ہوئے۔ بلیوں کے حسن کے اس مظاہرے سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی تعداد میں بلیوں سے محبت کرنے والے یونیورسٹی کا رخ کیااس شو نے ملک بھر سے بڑی تعداد میں شائقین، اور شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کیا۔شر کا سے خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف اینیمل ہسبنڈری ڈاکٹر قمر بلال نے کہا کہ شو کا مقصد ذمہ دارانہ پالتو جانور رکھنے کی حوصلہ افزائی کرنا، بلیوں کی مختلف نسلوں کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا، اور بریڈرز، ماہرین اور جانوروں سے محبت رکھنے والوں کو آپس میں جوڑنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔انہوں نے کہا معاشرے، کسانوں اور محققین کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ دینے میں ایسے مقابلہ جات اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس کا انعقاد یونیورسٹی کا معمول ہے جو نہ صرف لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرتا ہے بلکہ مختلف نسلوں کو فروغ بھی دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں