3

فیلڈ مارشل کا بھارت اور طالبان کو دوٹوک پیغام (اداریہ)

چیف آف آرمی سٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت اور افغانستان رجیم کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے طالبان پر واضح کر دیا ہے کہ ان کے پاس خوراج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا، تمام یہ جان لیں پاکستان کا تصور ناقابل تسخیر ہے، ملکی خودمختاری’ علاقائی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دیں گے’ نئے قائم ہونیوالے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے خطرات کے پیش نظر ایسا کرنا ضروری ہے، ڈیفنس فورسز کا ہیڈ کوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا، بالاکمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خودمختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو جنرل ہیڈ کوارٹر (GHQ) میں تقریب کے دوران تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں چیف آف ڈیفنس فورسز’ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری’ علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دیں گے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے بڑھتے اور بدلتے خطرات کے پیش نظر ایسا کرنا ضروری ہے ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں گے۔ ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کیلئے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی انہوں نے کہا کہ ڈیفنس فورسز کا ہیڈ کوارٹرز آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا۔ فیلڈ مارشل نے کہا پاکستان کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف اور چیف آف ائیراسٹاف سمیت اعلیٰ عسکری افسران بھی شریک ہوئے اعزازی دستہ کی جانب سے مہمان خصوصی کو جنرل سلامی پیش کی گئی مہمان خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعزازی دستہ کا معائنہ بھی کیا،، آرمی چیف اور فیلڈ مارشل چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقدہ تقریب میں بھارت اور افغان طالبان کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوششیں کیں تو ان کو سخت ترین جواب ملے گا طالبان رجیم کو بھی دوٹوک پیغام دیا کہ وہ فتنہ الخوارج یا پاکستان دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر لیں فیلڈ مارشل کے بھارت اور افغان رجیم کو دوٹوک پیغام کے بعد دونوں کو اپنی سازشوں سے باز آ جانا چاہیے کیونکہ اب پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پاکستان کے مخالفین کو بالکل ڈھیل نہیں ملے گی جس نے بھی پاکستان کے خلاف مہم جوئی کی کوشش کی اسے ایسا جواب ملے گا کہ برسوں بھول نہیں پائے گا۔ فیلڈ مارشل’ چیف آف آرمی سٹاف’ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر جو اپنی دھن کے پکے ہیں اور پاکستان کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں ان کی قیادت میں پاکستان کا دفاع مزید ناقابل تسخیر ہو گا اور مخالفین کو بھرپور جواب ملے گا بھارت اور افغان رجیم کو اس دوٹوک پیغام کے بعد اپنی سازشوں کو ترک کر کے خطے میں مثبت کردار ادا کرنا ہو گا اگر دونوں نے پاکستان میں انتشار پھیلانے اور دہشت گردوں کی سرپرستی نہ چھوڑی تو دہشت گردوں ان کے سرپرستوں’ سہولت کاروں پر کاری ضرب لگائی جائے گی کیونکہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں اور پاکستان میں عدم استحکام کی فضا پیدا کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جا سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں