16

تمام سکولز ایس او پیز کے مطابق سکیورٹی کے معاملات درست کریں

ساہیوال (بیورو چیف)گورنمنٹ اے پی ایس شہداء ہائی سکول ساہیوال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، سیف سٹی اور ریسکیو 1122 ساہیوال کے تعاون سے تمام اے اور اے پلس کیٹگری سکولز کی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال تنویر احمد غزالی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعثمان ٹیپو سمیت سیف سٹی، ریسکیو1122 اورتمام ڈی ای اوز ڈپٹی ڈی ای اوز اے ای اوز اور اے اور اے پلس سکولز کے پرنسپلز اور پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے کہا کہ تمام سکول گورنمنٹ کی طرف سے دی گئی تمام ایس او پیز کے مطابق سکولوں کے سکیورٹی کے معاملات کو درست کریں۔ چیف ایگزیکٹو افیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ساہیوال تنویر احمد غزالی نے یقین دہانی کرائی سکولوں کی سیکورٹی کے لئے پولیس سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں