24

تجارتی منی لانڈرنگ نگرانی کا نیا نظام نافذ (اداریہ)

وفاقی حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی انسداد کیلئے گولڈ سمیت قیمتی دھاتوں کے کاروبار کی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا اسٹیٹ بنک نے تجارتی منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نیا نگرانی کا نظام بھی نافذ کر دیا ہے وزات خزانہ حکام کے مطابق منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے خلاف نظام مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے گولڈ سمیت قیمتی دھاتوں کے کاروبار کی نگرانی مزید سخت کی جائے گی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس’ ڈیلرز اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کی مانیٹرنگ ہو گی آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو تجارت پر مبنی منی لانڈرنگ کے خطرات کا بھی سامنا ہے، ایف بی آر’ اسٹیٹ بنک اور فنانسشل مانیٹرنگ یونٹ تجارتی منی لانڈرنگ کے معاشی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں، قومی رسک ایسمینٹ رپورٹ مارچ 2026ء تک متعلقہ اداروں کو دی جائے گی، ایس ای سی پی نے جولائی 2025ء میں مرکزی بینفیشل اونرشپ رجسٹری قائم کی تھی’ یہ رجسٹری جنوری 2026ء تک مالی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے آن لائن دستیاب ہو گی، سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق نومبر کے اکتتام پر بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کا حجم 13421 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر کے 13279 روپے کے مقابلے میں 1.1فی صد زیادہ اور گزشتہ سال نومبر کے 14873 ارب روپے کے مقابلے میں 9.8 فی صد کم ہے نومبر کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 35380 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر کے 35149 ارب روپے کے مقابلے میں 0.7فی صد اور گزشتہ سال نومبر کے 31145 ارب روپے کے مقابلے میں 13.6 فی صد زیادہ ہے جاری کیلنڈر سال کے دوران سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر 2.876 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 328 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے واضح رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کیلئے 1.2ارب ڈالر کی قسط پہلے سے جاری کی ہے جو سٹیٹ بنک کو موصول ہوئی ہے جاری ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے حوالے سے جاری اعداد وشمار میں یہ شامل ہو گی جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 1.2ارب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر 2.77 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے ابتدائی 5ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 9.7فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،، وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کر رہی ہے جس کے بعد اسے قرضوں کی قسطیں تسلسل سے پروگرام کے مطابق مل رہی ہیں اور اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں آئی ایم ایف کی شرط پر ہی حکومت نے تجارتی منی لانڈرنگ نگرانی کا نیا نظام نافذ کیا ہے تاکہ سونا اور دیگر قیمتی دھاتوں کے تجارتی لین دین پر کڑی نگاہ رکھی جا سکے بعض عناصر حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے تجارتی آڑ میں قیمتی دھاتوں سے بڑی رقوم کو وہائٹ کرنے میں مصروف تھے اور اس تجارت کے سب سے زیادہ فوائد سمیٹ رہے تھے وفاقی حکومت نے انسداد تجارتی منی لانڈرنگ کا نیا نظام نافذ کر کے قیمتی دھاتوں کی تجارت کرنے والوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ایسے عناصر غیر قانونی طریقوں کو اپنانے سے گریز کریں،، موجودہ حکومت کی ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے کوششیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں متعدد ممالک پاکستان سے تجارت بڑھا رہے ہیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان کو تجارتی میدان میں کامیابیاں مل رہی ہیں پاکستان اور ازبکستان نے بھی اپنی باہمی تجارت 2بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے ازبکستان نے ٹیکسٹائل’ لیدر’ فارما’ سرجیکل آلات مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ترجیحی شعبے قرار دیا ہے روزگار اور سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہے ترجیحی معاہدہ توسیع سے پاکستان میں تجارتی حجم بڑھے گا اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعماد مزید مستحکم ہو گا ایس آئی ایف سی پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارت کے نئے مواقع فراہم کرنے میں مسلسل سرگرم ہے جبکہ حکومت ملک میں غیر قانونی تجارت اور منی لانڈرنگ جیسے غیر قانونی کاموں کے انسداد کیلئے پُرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں