انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث3افراد پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد سرکل نے مختلف مقامات پرچھاپے مار کر انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث3افراد کو گرفتار کر لیا۔ پکڑے جانے والوں میں سہیل، محمد احسن اور محمد رمضان شامل ہیں، تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے فیصل آباد اور سرگودھا میں چھاپے مار کر مذکو رہ ملزمان کو گرفتار کر کے باز پرس شروع کر دی، ذرائع کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم سہیل نے معصوم شہری کو سپین بھجوانے کا جھانسہ دیکر20لاکھ کی رقم ہتھیا لی تھی جبکہ ملزم محمد احسن اور رمضان نے سادہ لوح شہریوں کو قطر بھجوا کر ملازمت دلوانے کے عوض 12لاکھ کی رقم حاصل کی اور حسب معاہدہ شہریوں کو نہ تو بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی ، جس پر ایف آئی اے نے مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر رکھے تھے اور ملزمان کو گرفتار کرکے باز پرس شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں