11

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایکسپائر اشیاء تلف کر دیں

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 2565لیٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کی گئی جبکہ ضلع بھرمیں اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لئے فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 94۔انسپکشنزکیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر 42،ہزارروپے کے جرمانے عائد،دوران معائنہ کریانہ سٹورز سے آدھا کلو سے زائد ایکسپائرڈ اشیا اور 12 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد،ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس اور دیگر ایکسپائرڈ اشیا خوردنوش تلف کرکے جرمانے عائد کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں