12

صفدرآباد کے اردو بازار میں بیوٹیفکیشن کا کام سست روی کا شکار

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر کی بیوٹیفکیشن کا عمل چیونٹی کے رینگنے کی رفتار سے بھی کم ،ٹھیکیدار سے کام کی رفتار تیز کرنیکا شہریوں کا مطالبہ ۔ صفدرآ با د میں اردو بازار کی ماڈلنگ کے ترقیاتی کام میں کون رکاوٹ ہے؟ کون سا خفیہ ہاتھ اردو بازار کی بیوٹیفکیشن کے کام کو سلو اسپیڈ سے کروا رہا ہے۔ دکاندار گزشتہ دو ماہ سے سے بھی زائد عرصہ سے کاروبار کی تباہی پر واویلا مچا رہے ہیں لیکن ان کا کوئی بھی پرسان حال نہیں۔اردو بازار کی توڑ پھوڑ ہونے کی وجہ سے گاہک اس بازار کا رخ ہی نہیںکرتے،دکانداروں نے ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ دو ماہ سے زیادہ وقت گزر گیا بازار کی بیوٹیفکیشن کا عمل تاخیر کا شکار ہے،کام کی رفتار چیونٹی کے رینگنے کی رفتار سے بھی کم ہے،کوئی سنتا ہی نہیں۔لوگ مریم نواز کی تقاریر سن سن کر تنگ آگئے ہیں کام میں تیزی آہی نہیں رہی۔دکاندار کیا کریںصبح گھروں سے آتے ہیں خالی ہاتھ گھروںکو لوٹ جاتے ہیںسارا دن گاہکوں کے انتظار میں گزر جاتا ہے گاہکوں نے اس بازار کا رخ کرنا ہی چھوڑ دیا ہے،کاروبار تباہ ہو کر رہ گیا،کوئی ایسا سرکاری افسر ہے جو یہ سوچے اور دکانداروں کی آہو بکا پر ایکشن لے اور ٹھیکیدار کو وارننگ جاری کرے کہ کونسا امر مانع ہے کام میں تاخیر کس وجہ سے ہو رہی ہے۔شہریوں کو بازار سے گزرنے میں بھی رکاوٹ کا سامنا ہے ،عملہ صفائی کو علیحدہ پریشانی اٹھانا پڑتی ہے۔شہری مطالبہ کرتے ہیںکہ اردو بازار کی بیوٹیفکیشن کے کام میں تیزی لائی جائے ڈبل شفٹ سسٹم شروع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں