شدید دھند’ فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور(بیوروچیف) لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن 8گھنٹے سے بند ہے، جبکہ5پروازیں اسلام آباد اتار لی گئیںلاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ، کراچی کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، بینکاک، دوحہ، سعودیہ، چین، امارات کی 10پروازیں روانہ نہ ہوسکیں۔دھند کے باعث اندرون اور بیرون ملک کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔شدید دھند کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے، ایم 2بلکسر سے کوٹ مومن تک بجانب لاہور بند ہے، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں