بیرون ملک ملازمت کیلئے جانیوالوں کی تعداد میں نمایاں کمی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سے بیرون ملک ملازمت کے لئے جانے والوں کی تعداد میں 41ہزار سے زائد افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سال 2025میں بیرون جانے والوں کی تعداد 6لاکھ 86ہزار 292 رہی۔ پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 7لاکھ 27ہزار 391افراد نوکریوں کیلئے بیرون ملک گئے تھے جبکہ رواں سال کے 11ماہ میں یہ تعداد 6لاکھ 86ہزار 292رہی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سمیت سندھ سے ملازمت کیلئے جانے والوں کی تعداد 52 ہزار 449 رہی، امریکا کو ملازمت کے لئے منتخب کرنے والوں کی تعداد محض 899 رہی۔ملازمت کیلئے سعودی عرب پہلا، یواے ای دوسرا، قطر تیسرا، بحرین چوتھا، کویت پانچواں انتخاب رہا، دیگر ممالک میں جاپان، وسط ایشیائی ریاست، برطانیہ، یورپ، افریقی ممالک سمیت دیگر شامل ہیں۔ بیرون ملک جانے والوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ، اعلیٰ و نیم ہنرمند اور لیبر کلاس شامل ہے، ڈاکٹر، نرسز، اکانٹنٹ، آرٹسٹ، زرعی ماہر، فارماسسٹ، انجینئر سمیت دیگر بھی بیرون جانے والوں میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں