10

زمینی حقائق سے ہم آہنگ ریسرچ ڈویلپمنٹ کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سب سے پہلے پاکستان ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ ہم وطن عزیز کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں ۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے گڑ میلہ کی روایتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پنجاب کی دیہی ثقافت اور دیہی معیشت کو جدید خطوط پر استوا رکرنے پر زور دیا تاکہ اس سر زمین میں پید اہونیوالی زرعی اجناس سے ہائی ویلیو مصنوعات تیار کی جا سکیں جبکہ اس مقصد کیلئے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے گڑ میلہ کے منتظمین کی طرف سے کسانوں کی تربیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آر اینڈ ڈی کے ذریعے ان کو اس قابل بنایا جا سکتا ہے کہ وہ خا م مال کی بجائے ہائی ویلیو مصنوعات تیار اور برآمد کر کے نہ صرف دیہی غربت کا خاتمہ کر سکیں بلکہ پاکستانی معیشت کو بھی ٹھوس بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں