16

پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی عالمی تجارتی منڈیوں تک رسائی (اداریہ)

ایس آئی ایف سی کی مربوط سہولت کاری نے پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی تجارتی منڈیوں تک پہنچا دیا، ایس آئی ایف سی کے اسٹریٹجک وژن کی بدولت پاکستان فنی مہارت اور ڈیجیٹل خدمات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن’ معروف کمپنی سپرنیٹ عالمی مارکیٹس میں قدم جمانے کو تیار ہے دبئی سپرنیٹ گلوبل کا پہلا علاقائی ہب ہو گا جس سے عالمی کلائینٹس کو خدمات فراہم کی جائیں گی دبئی سے سپرنیٹ کمپنی اداروں’ کیریئرز اور انٹرپرائز کلائنٹس کو خدمات فراہم کرے گی، سپرنیٹ کمپنی کی عالمی مارکیٹس میں پھیلائو کے لیے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور وسطی ایشیائی ممالک پر بھی توجہ مرکوز ہے۔ سپرنیٹ گلوبل’ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے اربوں ڈالر کے ٹیکنالوجی سیکٹر میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہے، کمپنی کی طاقت سیٹلائٹ کمیونیکشن مارکیٹ، 2030ء تک نمایاں طور پر بڑھنے کی توقع ہے سپرنیٹ کی پاکستان میں تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات برقرار رہیں گی جس سے ملکی ڈیجیٹل سروسز برآمدات میں اضافہ ہو گا۔ سپرنیٹ گلوبل کے مطابق یہ حکمت عملی عالمی ڈیجیٹل مارکیٹس میں حصہ لینے اور پاکستانی مہارت’ ٹیلنٹ اور ٹیکنالوجی کو برآمد کرنے میں مدد ملے گی، سپرنیٹ گلوبل نے پاکستان کی آئی ٹی برآمدات اور طویل المدتی زرمبادلہ آمدنی میں اضافہ کا عندیہ دیا ہے سپرنیٹ گلوبل کا عالمی توسیعی اقدام پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی بین الاقوامی شناخت کو نئی جہت دے رہا ہے ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری نے پاکستان آئی ٹی ٹیلنٹ اور جدت کو عالمی مارکیٹس تک پہنچا کر ملک کے ٹیک سیکٹر اور اقتصادی مستقبل کو مضبوط کیا،، ایس آئی ایف سی کی مربوط سہولت کاری کے باعث پاکستان کا ایک اور اعزاز’ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی تجارتی منڈیوں تک پہنچا کر اپنی اہمیت منوالی سپرنیٹ گلوبل کمپنی مشرق وسطیٰ میں ڈیجیٹل انقلاب برپا کرنے کیلئے تیار کمپنی کا پہلا علاقائی ہب دبئی میں قائم کیا جائے گا کمپنی عالمی کلائنٹس کو خدمات فراہم کرے گی جو نہایت خوش آئند ہے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان جدید ٹیکنالوجی کی منزلیں طے کر رہا ہے ایس آئی ایف سی حکومت کے تعاون سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے بھی سہولت کاری فراہم کر رہا ہے شہباز شریف کی حکومت میں پاکستان اپنے معاشی اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہے اس حوالے سے خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ کئی مسلم ریاستوں کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے لیے معاہدے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہیں اور غیر ملکی دوروں کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتوں میں ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کر رہے ہیں جس کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں وزیراعظم کی قیادت میں برآمدات بڑھانے کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں حکومت کی کوشش ہے کہ انڈسٹری کو فروغ ملے، روزگاری کے مواقعوں میں اضافہ ہو اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہو عوام خوشحال ہو اس حوالے سے حکومت کو ایس آئی ایف سی کی مکمل حمایت اور سہولت کاری حاصل ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے حکومتی کوششیں قابل تحسین ہیں خصوصاً عالمی تجارتی منڈیوں تک پاکستانی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی بڑا کارنامہ ہے امید ہے سپرنیٹ گلوبل کمپنی اپنے اہداف ضرور حاصل کر کے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنا سکہ جمالے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں