منشیات فروش خاتون سوا 2کلو چرس سمیت پکڑی گئی

ماموں کانجن (نامہ نگار) پو لیس تھانہ ماموں کانجن نے مخبر کی اطلاع پر لیڈی کانسٹیبل اور دیگر نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر منشیات فروش خاتون تنویر بی بی کو اپنے گھر کے باہر منشیات فروشی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ کر اس سے دو ہزار دو سو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ موت کی سوداگر سے ایک ماہ قبل یکم دسمبر کو بھی مقامی پولیس نے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کرکے اسے جیل بھجوایا تھا مگر15دن بعد ہی عدالت نے اسکی ضمانت لیکر اسے رہاکردیا تھا۔ جو منشیات فروخت کرتے دوبارہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں