مریم نواز کی داماک گروپ کو سرمایہ کاری کی دعوت

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے عالمی سطح پر معروف داماک گروپ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت داماک گروپ کی سی ای او امیرا حسین سجوانی اور منیجنگ ڈائریکٹر علی حسین سجوانی نے کی۔مریم نواز شریف نے داماک گروپ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ وفد نے شاندار اور پروقار خیرمقدم پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات کے دوران وزیراعلی مریم نواز شریف نے داماک گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی، اس موقع پر حکومتی اور تجارتی اثاثوں کی ٹوکنائزیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں سٹریٹجک سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں تجارتی اثاثوں کی پائلٹ ٹوکنائزیشن کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا، داماک گروپ کے وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل اثاثہ جات میں جدت اپنانے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹل اثاثہ جات اور نئی ٹیکنالوجی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کا گیٹ وے بنایا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں