20 سال ایک ہی نمبر کا استعمال خوش قسمتی بن گیا

مشی گن( مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا میں 20برس تک ایک ہی نمبر سیٹ کے ساتھ لاٹری کھیلنے والے شخص نے کروڑوں ڈالر کی لاٹری جیت لی۔ ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے 73 سالہ شخص نے بتایا کہ وہ لوٹو 47 بیس برس سے کھیل رہے ہیں تب سے ہی 02-03-12-15-16-33 یہ سیٹ استعمال کر رہے ہیں۔ یہ وہ نمبر تھے جو 13 دسمبر کو ہونے والی قرعہ اندازی کے لیے خریدے گئے ٹکٹ پر درج تھے، جس سے انہوں نے لوٹو 47 کا اب تک کا سب سے بڑا انعام (3کروڑ 29 لاکھ ڈالر) جیتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ٹکٹ دیکھا تو تین نمبروں کے میچ ہونے کے بعد خیال کیا کہ کم از کم 5 ڈالر تو واپس آئے۔ جب باقی نمبر بھی میچ ہوتے دیکھے تو اپنی آنکھیں صاف کیں اور ٹکٹ کو دوبارہ چیک کیا کیوں کہ جو وہ دیکھ رہے تھے اس پر یقین نہیں آ رہا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو بلایا اور بتایا لیکن انہیں بھی یقین نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں