برجیس خان نے قومی انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (سپورٹس نیوز)برجیس خان نے فرحان کو شکست دیکر قومی انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا گیا۔پی بی ایس اے کے اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق فائنل میں برجیس اور فرحان میں کانٹے کا مقابلہ ہوا جہاں برجیس خان نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے فائنل جیت لیا۔ان کی جیت کا اسکور 45ـ62، 66ـ32، 36ـ65، 68ـ25، 40ـ65، 50ـ69 اور 10ـ63 رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں