آریانا سبالینکانے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

برسبین (سپورٹس نیوز) بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے یوکرین کی حریف ٹینس کھلاڑی مارتا کوسٹیوک کو شکست دے کر ڈبلیوٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 27 سالہ آریانا سبالینکا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی مارتا کوسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلیا کے مشہور شہر برسبین میں جاری رہا جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ کوئنز لینڈ ٹینس سنٹر کے ہارڈ کورٹ پر کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین کی حریف کھلاڑی مارتا کوسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔عالمی نمبر ون ٹینس سٹار آریانا سبالینکا نے برسبین انٹرنیشنل کے فائنل میں یوکرین کی مارتا کوسٹیوک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر مسلسل دوسری بار یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں