3

حالات کے ستائے نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حالات کے ستائے نوجوان نے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی’ تھانہ روشن والا کے علاقہ 235 رب کا رہائشی شعیب معاشی وگھریلو حالات کی وجہ سے پریشان تھا’ گزشتہ روز اس کا گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو اس نے کمرہ میں جا کر پسٹل سے سر میں گولی مار لی’ فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو شعیب خون میں لت پت پڑا تھا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں