شیکھر دھون نے گرل فرینڈ سوفی شائن سے باضابطہ منگنی کا اعلان

نئی دہلی (سپورٹس نیوز)بھارت کے سابق کرکٹر شیکھر دھون نے گرل فرینڈ سوفی شائن سے باضابطہ منگنی کا اعلان کردیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیکھر دھون نے گرل فرینڈ سوفی شائن سے منگنی کا اعلان کیا اور سوفی شائن نے شیکھر کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔شیکھر دھون اور سوفی شائن دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران ساتھ دیکھے گئے تھے۔منگنی کے اعلان پر شیکھر دھون نے انسٹاگرام پر لکھا کہ مشترکہ مسکراہٹوں سے مشترکہ خوابوں تک۔ ہماری منگنی پر ملنے والی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کے لیے شکر گزار ہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں