3

بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔تاپسی پنو نے حالیہ انٹرویو میں فلم انڈسٹری کے پسِ پردہ نظام پر کھل کر بات کی اور پبلک ریلیشنز (پی آر) کے بڑھتے ہوئے کردار پر تشویش کا اظہار کیا۔38 سالہ اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں انہوں نے جان بوجھ کر اپنا کام کم کیا، جس کے بعد انہیں یہ سمجھنے کا موقع ملا کہ انڈسٹری میں پی آر کا کس طرح استعمال ہو رہا ہے۔تاپسی کے مطابق ماضی میں پی آر کا مقصد زیادہ تر اپنی فلم یا کام کو اجاگر کرنا ہوتا تھا، تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل کچھ لوگ نہ صرف خود کو نمایاں کرنے پر پیسہ خرچ کر رہے ہیں بلکہ دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے بھی منفی مہمات چلائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں