افواہ پھیلائی جا رہی ہے کہ بیوی کو دھوکہ دیا’ یوٹیوبر دھرووراٹھی

ممبئی (شوبز نیوز) معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دھروو راٹھی نے اپنی اہلیہ جولی کو دھوکہ دینے سے متعلق گردش کرنے والی افواہ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بے وفائی کے الزامات سامنے آئے تھے، جس پر انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے وضاحت پیش کی۔دھروو راٹھی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اس وقت اپنی ٹیم کے ساتھ دبئی میں موجود ہیں، جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ان کے بارے میں بے بنیاد افواہ پھیلائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں