امریکی خاتون شوہر سے ملنے پاکستان آگئی

پشاور (شوبز نیوز) سوشل میڈیا پر ایک بار پھر امریکن بھابھی کے چرچے زوروں پر ہیں جن کی پاکستان آمد اور پختونخوا کے کلچر سے محبت نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ امریکی خاتون مینڈی حال ہی میں پاکستان آئیں جہاں انہوں نے خیبرپختونخوا کے ثقافتی رنگ، موسم اور عوام کی جانب سے ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو بے حد سراہا۔ پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے ملنے پاکستان آئی ہیں اور یہاں آکر انہیں بے حد خوشی محسوس ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں