2

اَنڈر ٹرائل قیدی جاں بحق

پاکپتن (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ جیل میں قید 62 سالہ اَنڈر ٹرائل قیدی دورانِ حراست انتقال کر گیا۔جیل ذرائع کے مطابق مرحوم قیدی امین ملتان کا رہائشی تھا اور بوگس چیک کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن میں قید تھا۔ دورانِ قید اچانک دل کی تکلیف کے باعث اس کی طبیعت بگڑ گئی، جس پر اسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں