1

گوجرہ کے شہری چوری وڈکیتی کی وارداتوں سے عدم تحفظ کا شکار

گوجرہ (نامہ نگار) مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ گلشن اقبال کالونی کے فضل کریم نے اپنی موٹر سائیکل نمبر7691ٰ ایف ڈی این گھر کے باہر کھڑی کی اور خود کام کی غرض سے اندر چلا گیا جس کی عدم موجود گی م یں نامعلوم چوروں نے چوری کر لی۔نشاط آباد گوجرہ کے قیصر علی موٹر سائیکل گھرکے باہر سے چوری ہوئی ۔نیو پلاٹ کے محمدبلال کے گھر کے تالے توڑ کر چوروں نے طلائی زیورات،نقدی اور قیمتی پار چات وغیرہ دس لاکھ روپے سے زائد مالیت چوری کر لئے۔احمد پارک کے محمد سلیم کے گھر واقع حسنیہ کالونی سے چوروں نے1لاکھ 52ہزاررپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔عزیز پارک کے فیصل عمران کی اہلیہ شاپنگ کیلئے بازار آئی جس کے پریس میں سے 60 نقدی وغیرہ چوری کر لئے ۔ذکریا کالونی کے ناظم حسین کی جیب سے نامعلوم چور نے مقامی میرج سے قیمتی موبائل چوری کر لیا۔چک نمبر297ج ب کے عبدالرحمن کے رقبہ سے چوروں نے ایک لاکھ روپے مالیتی ٹیوب ویل کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔چک نمبر 155گ ب کے محمد علی کے گھر کے باہر سے چوروں نے دو بکرے کل مالیت 80ہز ار ر وپے چوری کر لئے۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی وصدر پولیس گوجرہ نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں