3

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز یوتھ آرگنا ئز یشن پنجاب کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ میاں سہیل یوسف نے کہا ہے سید عنایت شاہ کو ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی اور رانا بلال فاروق جنرل سیکرٹری نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انکی مدبرانہ قیادت میں انشا اللہ پارٹی کا ووٹ بنک مزید بڑھے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی ترجمان جماعت ہے جس نے سیاسی انتقام اور مشکلا ت کے باوجود ملک میں انتشار پیدا نہیں ہونے دیا اور جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن کردا ر ادا کیا انہو ں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے بغیر کسی جرم کے 12سال قید کی صعوبتیں جھیلیں لیکن پارٹی نے کبھی عدلیہ یا ریاستی اداروں پر حملہ نہیں کیا بھٹو شہید نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کی بنیاد رکھی جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک میں میزائل ٹیکنالوجی، خواتین ہیلتھ ورکرز کے نظام اور ہزاروں افراد کو روزگار فراہم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں