4

اینٹی کرپشن نے محکمہ خوراک کے دفتر کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

شکارپور(نامہ نگار)اندرون سندھ کے علاقے شکار پور میں اینٹی کرپشن نے محکمہ خوراک کے دفتر اور فوڈ گودام پر بڑا چھاپہ مارکرریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔ ذرائع کے مطابق دورانِ تفتیش کروڑوں روپے مالیت کی 14 ہزارسرکاری گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا جس پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، پی آر سی انچارج اور مختلف فلور مل مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں